
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاس اس حوالے سے اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرکے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کے بعد حکومت نے ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے لینے پر غور کیا ہے۔
حکومت سینیٹ انتخابات سے قبل نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پیش رفت کرنا چاہتی ہے۔ سینیٹ انتخابات مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔



