تازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی شناخت مکمل

حادثات میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی، زخمیوں میں 2 پاکستانی شہری بھی شامل

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی شناخت مکمل
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی شناخت مکمل

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 10 اماراتی اور 4 بھارتی شہری شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق حادثات میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 2 پاکستانی، 8 اماراتی، 7 بھارتی اور 6 عمانی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں اردن، مصر اور برازیل کے شہری بھی موجود ہیں۔

حکام کے مطابق فجیرہ میں 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد اماراتی استغاثہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثات شیخ خلیفہ روڈ پر مرمتی کام کے دوران پیش آئے۔ ایک اور حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا، جبکہ اس کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس اور استغاثہ نے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button