
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کے امکان پر کہا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ کو مبینہ ذاتی تعلقات اور چین کے لیے جاسوسی سے متعلق الزامات کی خبروں کے بعد کمپنی کے بورڈ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر جینسن ہوانگ کو دوبارہ اینویڈیا کا چیف ایگزیکٹیو بنانے کی مہم کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہوانگ کی واپسی کے مطالبے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایلون مسک نے مزید کہا کہ جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینا بھی ان کے لیے اعزاز ہوگا، تاہم اینویڈیا کے بورڈ نے تاحال اپنے فیصلے میں تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔
دوسری جانب اینویڈیا نے اپنے بانی کے خلاف ممکنہ غیر ملکی انٹیلی جنس سرگرمیوں سے متعلق رپورٹس کی آزادانہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس تجارتی راز یا قومی سلامتی سے متعلق معلومات متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے 1993 میں اینویڈیا کی بنیاد رکھی تھی اور طویل عرصے تک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے اسے مصنوعی ذہانت کی عالمی صنعت کی اہم کمپنیوں میں شامل کیا۔



