بلوچستانتازہ ترین

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے شواہد دریافت، 8 مقامات کی نشاندہی

بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے نجی کمپنی کا 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے شواہد دریافت، 8 مقامات کی نشاندہی
چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے شواہد دریافت، 8 مقامات کی نشاندہی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد سامنے آگئے، جہاں کم از کم 8 مختلف مقامات پر معدنیات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں اعلان کیا کہ کمپنی نے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کی جاچکی ہے، جس کے نتائج حوصلہ افزا قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقام پر 295 میٹر تک مسلسل تانبے اور سونے کے شواہد ملے، جہاں تانبے کی مقدار 0.43 فیصد اور سونے کی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد سامنے آئی ہے۔

کمپنی کے مطابق بلوچستان میں معدنی ذخائر کی تلاش اور مزید کام کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button