
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ غیر ملکی جاسوسی کے ذریعے ان کے اہم منصوبوں، ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ سے متعلق ایک مبینہ اسکینڈل کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں دو خواتین اور ایک مبینہ چینی جاسوس کا حوالہ دیا گیا۔
اینوڈیا کا کہنا ہے کہ اسے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے قومی سلامتی یا کمپنی کے تجارتی رازوں پر سمجھوتے کا خدشہ ظاہر ہو۔
دوسری جانب چین نے جاسوسی سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔



