
پشاور: کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت اعلیٰ سول اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد واپس آنے والی پولیس پارٹی پر دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ نے اچانک حملہ کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی میں 18 خوارج بھی مارے گئے۔



