
ترجمان چینی سفارت خانے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے خلائی مشن میں شامل ہوگا۔
یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ کا پہلا مشترکہ مشن ہوگا، جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز ایک ساتھ خلائی سفر کریں گے۔
اس مشن کے تحت پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔
یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے خلائی شعبے میں تعاون کے ایک نئے دور کی عکاسی کرتی ہے۔



