تازہ ترینپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی، ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دی گئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button