
اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے، جس کے بعد ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
آئزنکوٹ کے پاس حکومت سازی کے لیے 28 روز ہیں، تاہم اکثریتی ارکان کی حمایت کے باوجود ان کی حمایت کرنے والی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے پر آمادہ نہیں ہیں۔
انتخابات میں آئزنکوٹ کے چار جماعتی اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں، جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد کے حصے میں 53 نشستیں آئیں۔
اسرائیلی انتخابات میں عرب قیادت والی جماعتوں نے بھی ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں۔



