بلوچستانتازہ ترین

وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کی گریڈ وار تفصیلات طلب کرلیا

وفاقی ملازمتوں میں آئینی حق دلانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، سینیٹر جان محمد بلیدی

وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کی گریڈ وار تفصیلات طلب کرلیا
وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کی گریڈ وار تفصیلات طلب کرلیا

اسلام آباد: سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈیولوشن کمیٹی نے گریڈ وار تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ صوبوں کو مختص حصے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیولوشن کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کی تفصیلات گریڈ وار فراہم کی جائیں۔ ان میں گریڈ ایک سے 16، گریڈ 17 سے 19 اور گریڈ 20 سے 22 کی ملازمتیں شامل ہیں، تاکہ معلوم ہوسکے کہ ہر گریڈ میں صوبائی کوٹے پر کس حد تک عملدرآمد ہوا ہے۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ شفاف اور جامع معلومات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ صوبوں کے مقررہ حصے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیولوشن کمیٹی کے کنوینر سینیٹر ضمیر احمد گھمرو، رکن سینیٹر جان محمد بلیدی اور رکن پونجو بیل کی مشترکہ کوششوں سے وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کا عملی سلسلہ شروع ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی ملازمتوں میں ان کا جائز اور آئینی حق دلانے کے لیے کمیٹی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button