تازہ ترینپاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

قدرتی آفات سے نمٹنے اور سیلاب کے نقصانات کم کرنے کے لیے پاکستان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا اور ہنگامی حالات میں فوری مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات کے باعث سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات ملک کی معیشت کو متاثر کرتی ہیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان ہوا، جبکہ معاشی نقصانات کا تخمینہ 15.2 ارب ڈالر لگایا گیا۔ ان سیلابوں کے باعث 91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے۔

اے ڈی بی کے مطابق قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، جبکہ خواتین اور لڑکیوں کو بھی غیر متناسب اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس قرض کے ذریعے پاکستان میں آفات سے بچاؤ، خطرات کے انتظام اور ہنگامی حالات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ کو شامل کرنے اور ملک کے ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ آفات سے پہلے تیاری انسانی جانوں اور معاشی وسائل کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، جبکہ مستقبل میں ہونے والے نقصانات بھی کم کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button