بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خواجہ آصف بتائیں، مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟ کامران مرتضی

چار سال بعد یاد آنے والا مکا اپنے منہ پر مارنا چاہیے، سینیٹرجے یو آئی

خواجہ آصف بتائیں، مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟ کامران مرتضی
خواجہ آصف بتائیں، مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟ کامران مرتضی

اسلام آباد،کوئٹہ (یو این اے)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مولانا فضل الرحمن سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف وضاحت کریں کہ مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات کیا ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی نے موجودہ حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد یاد آنے والا مکا اپنے منہ پر مارنا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث کشمیر کا معاملہ اس نہج پر پہنچا ہے۔کامران مرتضی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دور میں کیے گئے فیصلوں کی ذمہ داری اس وقت کے وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔ اگر ان فیصلوں سے متعلق معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس جانا ہے تو اس وقت کے وزیراعظم اور کابینہ کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button