
دالبندین(یو این اے)ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سرکاری اسکول کی سائنس لیبارٹری میں پریکٹیکل کے دوران بیٹری پھٹنے سے استاد سمیت 10 طلبا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سائنس ٹیچر طلبا کو کیمیائی مادوں اور آکسیجن سے متعلق عملی تجربہ کروا رہے تھے کہ اسی دوران بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں استاد اور 10 طلبا زخمی ہوئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔



