بلوچستانتازہ ترین

آپریشن ردالفتنہ تھری: کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

مینا زم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفتنہ تھری: کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
آپریشن ردالفتنہ تھری: کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

کیچ(یو این اے) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے مقام مینا زم میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گرد دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button