
کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جیل روڈ، ہدہ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے گیس کمپنی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے افسران شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب گھروں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے تو دوسری جانب صارفین کو بھاری بل بھی بھیجے جا رہے ہیں۔شہریوں نے شکایت کی کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے سمیت گھریلو ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔بیان میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مثر کردار ادا نہیں کیا جا رہا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر کی بحالی، بھاری بلوں اور صارفین کو درپیش مسائل کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



