
تفتان ،پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے امیگریشن گیٹ پر تمام تجارتی سرگرمیاں ایک بار پھر مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر کو پاکستان کی جانب سے ایران سے منسلک بارڈر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید ذہنی دبا اور مشکلات کا شکار ہو گئی تھی اور دونوں اطراف مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں۔ تاہم، وفاقی حکومت کی بہترین حکمت عملی اور مثر کاوشوں کے نتیجے میں آج پاک ایران سرحدی شہر تفتان بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔بارڈر کھلنے کے بعد تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان درآمد و برآمد کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ تاجروں نے اس اقدام پر حکومتِ پاکستان، ایف سی ساتھ، ڈپٹی کمشنر چاغی اور تمام متعلقہ اداروں کا پرخلوص شکریہ ادا کیا ہے۔



