بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دشمن کے عزائم ناکام بنانے کا مظہر ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی

دہشت گردی اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے ،وزیراعلی بلوچستان

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دشمن کے عزائم ناکام بنانے کا مظہر ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی
گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دشمن کے عزائم ناکام بنانے کا مظہر ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی مستعدی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مثر کارروائی کر کے دشمن کے خطرناک تخریبی منصوبہ جات کو خاک میں ملا دیا۔ فتن ہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button