بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے 95 فیصد اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، قاسم سوری

بلوچستان کی ابتر صورتحال پر خاموشی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ دہرا معیار ہے،سابق ڈپٹی اسپیکر

بلوچستان کے 95 فیصد اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، قاسم سوری
بلوچستان کے 95 فیصد اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، قاسم سوری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 95 فیصد اضلاع اس وقت دہشت گردی کی شدید زد میں ہیں اور وہاں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ صوبے میں شہریوں کو اغوا کیا جا رہا ہے، مال بردار گاڑیوں کو نظرِ آتش کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ سیکیورٹی فورسز کے 18 سے 20 جوان شہید کر دیے جاتے ہیں لیکن لاشیں تک اٹھانے نہیں دی جاتیں۔قاسم سوری نے زیارت کے المناک سانحے اور دیگر پرتشدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کے دہرے معیار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ایسی سنگین ابتر صورتحال کے باوجود وہاں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب سیاسی بنیادوں پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ کر دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button