بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی اعلی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، میر ضیا اللہ لانگو

بلوچستان کی ترقی اور امن کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

گوادر میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی اعلی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، میر ضیا اللہ لانگو
گوادر میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی اعلی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، میر ضیا اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ گوادر میں بہادر جوانوں نے بروقت اور مثر کارروائی کر کے دشمن کے شوم عزائم خاک میں ملا دیے، جو سیکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو سبوتاژ کرنے والی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔میر ضیا اللہ لانگو نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہو کر اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button