بلوچستانتازہ ترین

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے سے پتھر مزدور پر آ گرا، ایک مزدور جاں بحق

پہاڑ پر کام کے دوران افسوسناک حادثہ پتھر تلے دب کر مزدور زندگی کی بازی ہار گیا

 

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے سے پتھر مزدور پر آ گرا، ایک مزدور جاں بحق
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے سے پتھر مزدور پر آ گرا، ایک مزدور جاں بحق

خضدار (یو این اے) خضدار کے علاقے بیسار نال میں پہاڑ پر کام کے دوران زلزلے کے جھٹکے سے پتھر لڑھک کر مزدور پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیسار نال میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث پہاڑ سے پتھر لڑھک کر مزدور پر گرا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرکے ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button