
خضدار (یو این اے) خضدار کے علاقے بیسار نال میں پہاڑ پر کام کے دوران زلزلے کے جھٹکے سے پتھر لڑھک کر مزدور پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیسار نال میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث پہاڑ سے پتھر لڑھک کر مزدور پر گرا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرکے ورثا کے حوالے کردی۔



