بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

خالی واٹر بازر کو آگ لگا کر فرار کی کوشش ناکام

ہلاک دہشتگرد این-40 پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے
ہلاک دہشتگرد این-40 پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے

چاغی (یو این اے) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر بازر کو آگ لگائی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا اور دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد این-40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی اور تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button