
چاغی (یو این اے) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر بازر کو آگ لگائی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا اور دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد این-40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی اور تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے



