
پنجگور (یو این اے)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اپھان کوہ اور پروم کے علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دیگر عناصر کی موجودگی کے پیش نظر کارروائیاں جاری رکھنے کا بتایا گیا ہے



