بلوچستانتازہ ترین

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک

بڑی مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد،سیکیورٹی فورسیز

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک

پنجگور (یو این اے)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اپھان کوہ اور پروم کے علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دیگر عناصر کی موجودگی کے پیش نظر کارروائیاں جاری رکھنے کا بتایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button