بلوچستانتازہ ترین

گوادر: مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف سکیورٹی اداروں سے متعلق مقدمہ درج

پشکان روڈ واقعے کی ویڈیو وائرل، نازیبا زبان اور اشتعال پھیلانے کے الزامات

گوادر: مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف سکیورٹی اداروں سے متعلق مقدمہ درج
گوادر: مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف سکیورٹی اداروں سے متعلق مقدمہ درج

گوادر (یو این اے)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف گوادر میں سکیورٹی اداروں سے متعلق مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور عوام میں نفرت و اشتعال پھیلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ دفعہ 353، 186، 503، 504، 505 اور 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ شہری فدا حکیم رند کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشکان روڈ پر 15-C چیک پوسٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں مولانا ہدایت الرحمن کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن پر سکیورٹی اداروں کے خلاف عوام میں نفرت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button