

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے سابق وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کے بیان پر سوشل میڈیا کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میر خالد لانگو سے کوئی شکوہ نہیں۔اسلم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جتنا بے حواس ہوجاں، پرانے رشتوں کو فراموش نہیں کرتا۔ ان کا یہ ردعمل میر خالد لانگو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں سابق وزیر خزانہ میر خالد لانگو نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ نشے میں ہوتے ہیں اور رات کے وقت ہوش میں نہیں رہتے۔



