بلوچستانتازہ ترینپاکستان

معروف ٹک ٹاکرعائشہ گلمانہ قتل، نامز2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

28 سالہ عائشہ کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

معروف ٹک ٹاکرعائشہ گلمانہ قتل، نامز2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف ٹک ٹاکرعائشہ گلمانہ قتل، نامز2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ٹیکسلا)یو این اے(ٹیکسلا میں معروف ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلمانہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق 28 سالہ عائشہ گلمانہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے۔ مقتولہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر سے تھا اور وہ تقریبا سات سے آٹھ ماہ قبل ٹیکسلا منتقل ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 14 اگست کو پیش آیا، جب مقتولہ کو ان کے ایک دوست نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے والد فضل صاحبزادہ نے بتایا کہ بیٹی کے موبائل فون پر کاشف نامی شخص کی کال آئی، جس کے بعد وہ اپنے بھائی نعمت اللہ اور 15 سالہ بہن عاصمہ کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے باہر روانہ ہوگئیں۔کچھ ہی دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ واقعے میں عائشہ گلمانہ جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button