بلوچستانتازہ ترینپاکستان

لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصرپرتیزاب گردی

ڈاکٹر کی مدد کرنے والے عبدالرازق ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا

عبدالرازق خلجی کی بہادری انسانیت قابلِ تقلید مثال ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی
عبدالرازق خلجی کی بہادری انسانیت قابلِ تقلید مثال ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی

کوئٹہ (یو این اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا۔وزیراعلی بلوچستان نے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور مشکل گھڑی میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کے لیے فوری اقدام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرازق خلجی نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کی۔ ایسے باہمت، فرض شناس اور انسان دوست نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان شہریوں کی حوصلہ افزائی اور خدمات کا اعتراف کرتی ہے جو انسانی جان بچانے اور مشکل میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے بروقت اور مثر کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان نسل کو بھی ایسے باہمت اور انسان دوست کرداروں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔وزیراعلی نے کہا کہ عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان ان کی بہادری اور جذب انسانیت کے اعتراف میں کیا گیا ہے، کیونکہ مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھنے والے افراد معاشرے کے لیے مثبت مثال ہوتے ہیں۔اس موقع پر عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں نے بروقت علاج و معالجے کی فراہمی، حوصلہ افزائی، داد رسی اور سرکاری ملازمت کے اعلان پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button