
خضدار (یو این اے )سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتن الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد علاقے میں تین چھوٹے گروہوں کی صورت میں موجود تھے۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سرچ اور کلیئرنس کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔



