
سوراب ،راولپنڈی )یو این اے(پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اگست کی صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتن الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا بارودی مواد سے بھرا گاڑی بم تیاری کے دوران قبل از وقت پھٹ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، تاہم دہشتگردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مثر کارروائی کی اور مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان واقعات میں اب تک فتن الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور تلاش کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے قومی لائح عمل کے تحت وفاقی اعلی کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔دو سری جانب سوراب میںمبینہ طیاروں کی بمباری نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کے جاں بحق اور 17 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والے جیٹ طیاروں نے سوراب کے پہاڑی علاقوں میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں کورکی گوندان کے رہائشی علاقے متاثر ہوئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدر میں واقع بنیادی مرکز صحت میں ہنگامی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بعض زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو دو مقامات پر بند کردیا۔ مظاہرین نے مین گوڑا چوک سوراب روڈ اور زیرو پوائنٹ بائی پاس سوراب پر نعشیں رکھ کر احتجاج کیا۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعے سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ تاہم واقعے کی نوعیت، فضائی کارروائی اور جانی نقصان سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔



