بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

بلوچستان میں مبینہ جیٹ طیاروں کی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، 17 زخمی

سوراب کے علاقے کورکی گوندان کے رہائشی علاقے متاثر، زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا

گدر واقعے کے خلاف ورثا کا احتجاج، قومی شاہراہ دو مقامات پر بندکردیا،مقامی ذرائع
گدر واقعے کے خلاف ورثا کا احتجاج، قومی شاہراہ دو مقامات پر بندکردیا،مقامی ذرائع

سوراب(یو این اے) سوراب کے علاقے گدر اور کورکی گوندان میں  مبینہ طیاروں کی بمباری نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کے جاں بحق اور 17 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والے جیٹ طیاروں نے سوراب کے پہاڑی علاقوں میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں کورکی گوندان کے رہائشی علاقے متاثر ہوئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدر میں واقع بنیادی مرکز صحت میں ہنگامی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بعض زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو دو مقامات پر بند کردیا۔ مظاہرین نے مین گوڑا چوک سوراب روڈ اور زیرو پوائنٹ بائی پاس سوراب پر نعشیں رکھ کر احتجاج کیا۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعے سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ تاہم واقعے کی نوعیت، فضائی کارروائی اور جانی نقصان سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button