بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کیا یہ بچے شدت پسند نظر آتے ہیں?بلوچستان کے خون سے ریاست کی بنیاد رکھی گئی

آئینی ہو یا غیر آئینی، ہر حکومت کو بلوچوں کا خون اور ساحل پر کنٹرول مطلوب ہے

بلوچوں کا خون بہانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اختر مینگل
بلوچوں کا خون بہانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اختر مینگل

کوئٹہ(یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی تعمیر کی بنیاد 1948 میں بلوچوں کے خون سے رکھی گئی تھی اور یہ سلسلہ آج تک بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ہو، جمہوری ہو یا غیر جمہوری، آئینی ہو یا غیر آئینی، ان کی خواہش صرف بلوچوں کا خون اور بلوچستان کے ساحل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور حکومتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں، تاہم بلوچستان کے حوالے سے پالیسی میں بنیادی تبدیلی نہیں آئی اور بلوچ عوام آج بھی اپنے حقوق، وسائل اور سرزمین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی اور جمہوری طریقے سے تلاش کیا جانا چاہیے اور بلوچ عوام کے حقوق و وسائل پر ان کے اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button