
چاغی(یو این اے) ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایل این جی سے بھرے تین باوزرز کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ یک مچ کی حدود میں دالبندین سے تقریبا 70 کلومیٹر دور کلی محمد اعظم شہی کے قریب پیش آیا، جہاں ایل این جی سے بھرے تین بازرز ایک خالی مکان کے اندر کھڑے تھے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بازرز کے ٹائروں پر فائرنگ کی اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بازرز کے ٹائر متاثر ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، جبکہ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔



