
چاغی)یو این اے(ضلع چاغی میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اور سنگین سوال اٹھاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر دھاوا بول کر عملے کے 7 افراد کو اغوا کرلیا، جبکہ دو گاڑیوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تحصیل چاغی سے مغرب کی جانب تقریبا 15 سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ماہیان کور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دن تقریبا ایک بجے 8 مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار نجی مائنز میں داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے کو یرغمال بنا لیا۔مائنز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک زمباد گاڑی، ایک فور بائی فور پک اپ، 20 سے زائد سولر پلیٹس، ایک زرنج موٹر سائیکل، بستر، کچن کا سامان، سلنڈر، 2,500 لیٹر ڈیزل اور 1,500 لیٹر پیٹرول سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا اور 7 ملازمین کو اپنے ساتھ لے گئے



