
کوئٹہ(یو این اے )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی 10 اگست 2026 کو پنجگور میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے مثر اور تیز رفتار کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے صفائی اور کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے تحت ملک میں غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔



