بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

محمد رف عطا، اللہ داد روشن اور عبدالقیوم لہڑی ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج مقرر دو خالی نشستوں پر تقرری باقی

بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ یو این اے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل محمد رف عطا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اللہ داد روشن اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عبدالقیوم لہڑی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ تینوں ججز کی تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔تینوں ججز کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں پانچ خالی آسامیوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جبکہ باقی دو نشستوں پر فی الحال تقرری نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں تقرریوں کی سفارش گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد صدرِ پاکستان کی منظوری حاصل کی گئی۔ وزارتِ قانون و انصاف نے 11 اگست 2026 کو تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button