بلوچستانتازہ ترینپاکستان

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات

بارکھان میں بھی پولنگ جاری1 خاتون ووٹر کے لیے الگ پولنگ بوتھ قائم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن

بارکھان میں بھی پولنگ جاری1 خاتون ووٹر کے لیے الگ پولنگ بوتھ قائم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن
بارکھان میں بھی پولنگ جاری1 خاتون ووٹر کے لیے الگ پولنگ بوتھ قائم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن

بارکھان (یو این اے)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی رجسٹرڈ کشمیری مہاجر ووٹرز کے لیے پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے جمہوری حقِ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ترتیبات مکمل کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق بارکھان میں خواتین ووٹرز کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بارکھان میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے۔ انتخابی ضابطہ کار کی پاسداری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس پولنگ بوتھ پر رجسٹرڈ واحد (1) خاتون ووٹر کے لیے بھی تمام ضروری سہولیات اور مکمل عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بلا کسی رکاوٹ کے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکے۔ انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں الیکشن کا عمل منظم اور پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button