بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں بڑی دہشت گرد کارروائی ناکام، وی بی آئی ای ڈیز بروقت تباہ کر دی گئیں، آئی ایس پی آر

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشت گرد ہلاک
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(یو این اے )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جبکہ چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 جولائی کو خضدار میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز (وی بی آئی ای ڈیز) کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران گاڑیاں چلانے والے چار مبینہ دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button