بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان، سندھ سرحد پر دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا فیصلہ، مشترکہ ایکشن پلان تیار

دونوں صوبوں کی پولیس کا مشترکہ آپریشنز پر اتفاق، انٹیلی جنس معلومات کے فوری تبادلے کا فیصلہ

دونوں صوبوں کی پولیس کا مشترکہ آپریشنز پر اتفاق، انٹیلی جنس معلومات کے فوری تبادلے کا فیصلہ
دونوں صوبوں کی پولیس کا مشترکہ آپریشنز پر اتفاق، انٹیلی جنس معلومات کے فوری تبادلے کا فیصلہ

حب (یو این اے)بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر دہشت گردی، اسمگلنگ، غیر قانونی نقل و حرکت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائیوں کے لیے دونوں صوبوں کی پولیس نے مشترکہ ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اور بلوچستان پولیس کے اعلی حکام کا اہم اجلاس حب کے لیڈا کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں سرحدی سیکیورٹی کو مزید مثر بنانے، مشترکہ کارروائیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے، انٹیلی جنس معلومات کے بروقت تبادلے اور نئی چیک پوسٹوں کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق یہ سندھ اور بلوچستان پولیس کے درمیان سرحدی سیکیورٹی سے متعلق پہلی باضابطہ مشترکہ میٹنگ تھی، جس کا مقصد دونوں صوبوں کی سرحدی پٹی کو محفوظ بنانا، دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت روکنا، اسمگلنگ نیٹ ورکس کا خاتمہ اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمدورفت پر مثر کنٹرول قائم کرنا تھا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی میں نئی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، جہاں جدید نگرانی کے نظام، تربیت یافتہ اہلکاروں اور ضروری سیکیورٹی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خطرات، اسمگلنگ کے راستوں، منشیات، اسلحہ، ایرانی ڈیزل، غیر قانونی اشیائے تجارت اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں صوبوں کی پولیس نے فیصلہ کیا کہ اسمگلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مشترکہ آپریشنز کیے جائیں گے۔پولیس حکام نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے فوری تبادلے، مشتبہ افراد کی نگرانی، مشترکہ گشت، سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کو مزید مثر بنانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں سندھ پولیس کی نمائندگی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سمیت دیگر افسران نے کی، جبکہ بلوچستان پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر، ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ اور بلوچستان پولیس باہمی تعاون، جدید سیکیورٹی حکمت عملی اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button