
چاغی)یو این اے( ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل کے سامنے کھڑی ٹرالر اور بوزر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد پانچ ٹرالر اور دو بوزر گاڑیوں کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ نذرِ آتش ہونے والی گاڑیوں سے ہونے والے مالی نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔



