
نوشکی )یو این اے( ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق غریب آباد میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کے بعد فائرنگ شروع ہوئی، جبکہ بدل کاریز، کلی فقیران اور گردونواح سے بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نوشکی شہر کا مرکزی بازار بند ہونا شروع ہوگیا ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔سرکاری سطح پر حملے یا ممکنہ جانی نقصان کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



