بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان پولیس کی کارروائی

28غیر قانونی افغان باشندے تحویل میں لے لیے گئے

مسافر وین سے 14 مرد، 8 خواتین اور 6 بچے بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار
مسافر وین سے 14 مرد، 8 خواتین اور 6 بچے بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار

کیچ)یو این اے( مکران رینج پولیس نے غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہیرونک چیک پوسٹ پر 28 غیر قانونی افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی معمول کی چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی، جہاں ایک مسافر وین کو روک کر اس میں سوار افراد کے شناختی کوائف اور سفری دستاویزات کی جانچ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ وین میں سوار 28 افغان شہری پاکستان میں قیام یا سفر سے متعلق مطلوبہ قانونی دستاویزات نہیں رکھتے تھے۔ تحویل میں لیے گئے افراد میں 14 مرد، 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا ریکارڈ مرتب کرنے، بائیو میٹرک تصدیق اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق امیگریشن قوانین کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ غیر قانونی آمدورفت، انسانی اسمگلنگ اور غیر دستاویزی افراد کی نقل و حرکت روکنے کے لیے مکران ڈویژن کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔مکران رینج پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے چیک پوسٹوں پر کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button