بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میںنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 3 بسوں کے ٹائر برسٹ

چارسار کے مقام پر کوئٹہ سے آنے والی بسوں کو نشانہ بنایا گیا

آر سی ڈی شاہراہ پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی
آر سی ڈی شاہراہ پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

دالبندین(یو این اے )آر سی ڈی شاہراہ پر چارسار کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی تین مسافر بسوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بسوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چارسار کے مقام پر بسوں کو روک کر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button