بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کو امن دو” کے نام پر صوبہ بھر میں جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے

بدامنی، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے خلاف بلوچستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

ایک سال قبل لانگ مارچ کے مطالبات مان لیے جاتے تو حالات خراب نہ ہوتے، جماعت اسلامی بلوچستان
ایک سال قبل لانگ مارچ کے مطالبات مان لیے جاتے تو حالات خراب نہ ہوتے، جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی اپیل پر بلوچستان بھر میں “بلوچستان کو امن دو” کے عنوان سے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔جماعت اسلامی کے کوئٹہ اسلام آباد لانگ مارچ کی پہلی برسی کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، لاپتہ افراد اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا گیا۔خضدار، لورالائی، ژوب، مستونگ، لسبیلہ، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، آواران، جھل مگسی، گنداواہ، جعفرآباد، صحبت پور، نصیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے، جن سے جماعت اسلامی کے رہنماں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب بنیادی انسانی، آئینی، معاشی اور سیاسی حقوق سے بڑھ کر صرف امن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر حکومتی نااہلی اور متعلقہ اداروں کی ناکامی کے باعث صوبہ مسلسل بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایک سال قبل جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم کر لیتی تو آج بلوچستان کے حالات اس نہج تک نہ پہنچتے۔ حکومت اب بھی وعدے پورے کرے تاکہ صوبے میں امن قائم ہوسکے۔رہنماں کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں نہ شاہراہیں محفوظ ہیں، نہ شہر اور دیہات، ہر طرف خوف، دہشت اور عدم تحفظ کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدعنوانی، بے روزگاری، بارڈرز کی بندش، تجارتی سرگرمیوں کی تباہی، لاپتہ افراد اور شہریوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ عوام کو اپنے حقیقی نمائندے آزادانہ طور پر منتخب کرنے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، جبکہ عدلیہ، میڈیا اور جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ، پائیدار امن، آئینی و جمہوری حقوق، روزگار، تجارت کی بحالی اور صوبے کے وسائل پر عوام کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button