بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وزیر داخلہ بلوچستان کی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلخانہ سے ملاقات تعزیت کا اظہار

دہشتگردی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، ضیا اللہ لانگو

حکومت شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان
حکومت شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید جج کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button