بلوچستانتازہ ترینپاکستان

چاغی میں دہشت گردی کا واقعہ مسلح افراد نے5 بوزر گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

این40 شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، کوئٹہ سے تفتان جانے والے 5 بوزر جلا دیے گئے

دالبندین کے قریب حملہ، مسلح افراد ناکہ بندی کے بعد گاڑیاں جلانے کے بعد فرار
دالبندین کے قریب حملہ، مسلح افراد ناکہ بندی کے بعد گاڑیاں جلانے کے بعد فرار

دالبندین (یو این اے)ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں مسلح افراد نے پانچ بوزر گاڑیوں کو روک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ آج دوپہر تقریبا پونے تین بجے تھانہ صدر دالبندین کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکلوں پر سوار 12 سے 14 مسلح افراد نے عارضی ناکہ بندی قائم کی۔پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی
پانچ بوزر گاڑیوں کو روکا اور مبینہ طور پر انہیں آگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی۔واقعے کا مقام دالبندین سے تقریبا 28 کلومیٹر دور این-40 قومی شاہراہ پر نوشکی کی جانب واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button