تازہ تریندنیاپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

ایک ہفتے میں پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے فی لیٹر مہنگا

پانچ روز میں پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے سے زائد اضافہ، ڈیزل 29 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
پانچ روز میں پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے سے زائد اضافہ، ڈیزل 29 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(یو این اے) وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امریکا و ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چند روز کے دوران عوام پر مزید مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 19 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے 17 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرکے اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔حکومتی اعلان کے بعد 17 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 20 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی، تاہم ڈیزل مزید 5 روپے 71 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔21 سے 25 جولائی کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور خطے کی صورتحال کے باعث درآمدی لاگت میں ہونے والے اضافے کو فوری طور پر مقامی قیمتوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button