بلوچستانتازہ ترینپاکستان

آپریشن العزم جاری

بلوچستان میں کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد، سیکیورٹی فورسیز
اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد، سیکیورٹی فورسیز

کوئٹہ(یو این اے )سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن العزم کے تحت سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔نوٹ: مذکورہ معلومات سیکیورٹی ذرائع کے دعوں پر مبنی ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button