بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

بلوچستان میں عرب شیخ کے کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ کرلیا

11 گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ تحویل میں لے لی

بلوچستان میں عرب شیخ کے کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ کرلیا
بلوچستان میں عرب شیخ کے کیمپ پر مسلح افراد کا قبضہ کرلیا

واشک(یو این اے )بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک عرب شیخ کے کیمپ پر مسلح افراد کے قبضے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے غیر ملکی شہری کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، سرکاری گاڑیاں اور عرب شیخ کی ذاتی گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 گاڑیاں قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سرکاری سطح پر تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد شہری ہر سال بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شکار کی غرض سے آتے ہیں، جہاں حکومت بلوچستان کی جانب سے انہیں سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ کارروائی کے حوالے سے سرکاری مقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button